ایان علی عدالت میں پیش ہونے کو تیار، وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی اپیل

کرنسی اسمگلنگ کيس ميں ملوث ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ کہتی ہیں کہ ٹرائل عدالت ميں پیش ہونا چاہتی ہوں، گرفتاری کا حکم معطل کيا جائے۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں اشتہاری قرار دیئے جانے پر ماڈل ايان علی پريشان ہوگئیں، ٹرائل عدالت کا فيصلہ لاہور ہائی کورٹ ميں چيلنج کرديا۔

درخواست ميں مؤقف اختيار کيا گيا ہے کہ ماڈل ايان علی بيماری کے باعث بيرون ملک ميں ہيں، وہ ٹرائل کورٹ ميں پيش ہوکر اپنا دفاع کرنا چاہتی ہيں، لاہور ہائیکورٹ کسٹم عدالت کے جاری کردہ وارنٹ معطل کرے۔

مزید جانیے : کرنسی اسمگلنگ کیس،ایان علی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ماڈل ايان علی پر 5 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے مسلسل غيرحاضری پر ايان علی کو اشتہاری قرار دے ديا تھا۔

ASIF ZARDARI

custom court

WARRENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div