احمد شہزاد نے قومی ٹیم کی سلیکشن پالیسی پر سوال اٹھادیا

کوئٹہ گليڈی ايٹرز کے اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹيم کی سليکشن پاليسی پر سوالات اٹھادیئے۔ کہتے ہيں پی ايس ايل ميں پرفارم کرنیوالے کھلاڑيوں کو فوراً قومی ٹیم ميں نہيں لينا چاہئے، ڈوميسٹک ميں پرفارم کرنے والوں پلیئرز کو بھی موقع ملنا چاہئے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ میں کم ترین اوورز کی کرکٹ کا مداح نہیں، قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن اس بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ چار روزہ میچز اور ون ڈے نیشنل کرکٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا چاہئے، اگر اچھا فاسٹ بولر یا اسپنر مل جائے تو وہ الگ بات ہے۔

West Indies

ahmed shahzad

QUETTA GLADIATORS

PSL4

PSL2019

Sir Viven Richards

National Team Selection

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div