یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

متحدہ عرب امارات سے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا جس میں سے 2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط آئندہ ماہ موصول ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

USA

DOLLARS

Bailout package

Tabool ads will show in this div