اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان سبسڈی پیکج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دو ارب روپے کے رمضان سبسڈی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

کھجور، بیسن، گھی تیل، چاول ، دالوں،آٹے چینی اور مشروبات سمیت 19 اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 روپے تک سستی ملیں گی۔

خاص رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے میں تقریباً آٹھ ہفتے باقی ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی بیٹھک میں طے پایا کہ کھجور پر 30 روپے فی کلو، بیسن پر 20 روپے، گھی اور باسمتی، سیلا، ٹوٹا چاول پر 15، 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

کوکنگ آئل پر 10، سفید چنے پر 25 روپے، دال چنا پر 20، دال مونگ پر 15، دال مسور پر 10، آٹے پر 4 اور چینی پر 5 روپے فی کلو ریلیف دیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس میں محکمہ ڈاک کے مالی بحران، اندرون ملک ڈاک ٹکٹوں کے نئے نرخ مقرر کرنے، بڑے ڈیموں اور آبپاشی کے زیر تعمیر منصوبوں اور اسٹیل مل کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کو واجبات کی ادائیگی سمیت 8 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ا

ASAD UMAR

finance minister

Utility Stores

ECC MEETING

Ramzan subsidy package

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div