سوئی ناردرن نے اووربلنگ کے متاثرین گیس صارفین کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ

سوئی ناردرن نے اووربلنگ کے متاثرین گیس صارفین کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ بلوں میں زائد رقم کا ریفنڈ کردیا جائے گا۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق صارفین کے بلوں پر عائد پریشر فیکٹر کی تصدیق جاری ہے، گیارہ ہزاردو سو چھیاسٹھ صارفین کے بلوں پر غلط پریشر عائد کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اب تک پانچ کروڑ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار روپے کا ریفنڈ پراسس کیا گیا ہے، صارفین کو ریفنڈ آئندہ بلوں میں ملے گا۔

پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بل صارفین کو واپس کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی ۔

PM

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

gas crisis

Tabool ads will show in this div