بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج کا اعلان

اپوزیشن جماعتوں نے بلوچستان حکومت کی معاشی پالیسی اور فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج  کا اعلان کردیا۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہوگئی، ترقیاتی فنڈز خرچ نہ ہونے کے باعث ناقابل استعمال ہورہے ہیں۔

کوئٹہ میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے نواب اسلم رئیسانی اور دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے عوام کے مفاد اور ترقی کی خاطر ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا تاکہ بلوچستان ترقی کرسکے لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ موجودہ حکمران حکومت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ 10 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے بلوچستان کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے حلقے سمیت تمام ارکان اسمبلی کے حلقوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں، لیکن موجودہ حکومت اقرباء پروری سے کام لے رہی ہے، فنڈز اپنوں میں ہی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پی ایس ڈی سے متعلق حکومت تمام حقائق سامنے لائے، تمام ایم پی ایز کو مساوی حقوق نہیں دیئے گئے تو اپوزیشن اپنے حلقوں کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی۔

development

FUNDS

psdp

Jaam Kamal

Tabool ads will show in this div