پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 4 کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیا ہے، کامران اکمل اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
Zalmi had a great start but Kings bowler led by Amir staged a fightback. We are set for the second half of the game, should be a THRILLER! LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvPZ pic.twitter.com/7strV3sdme
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2019
پاکستان سپر لیگ 4 کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کامران اکمل اور امام الحق کی 137 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کامران اکمل 48 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 86 اور امام الحق 40 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ایک چھکا اور 7 چوکے لگائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بعد میں کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کیرن پولارڈ 12، لیام ڈاؤسن 9، ڈیرن سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
Two wickets in an [email protected] is delivering what @KarachiKingsA fans want to see. LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvPZ pic.twitter.com/Rq0x7ZBfWL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2019
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3 اور کولن منرو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان شنواری ایک شکار کر سکے۔
پشاور زلمی اور کراچی کنگز پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بناچکے ہیں، کراچی کنگز میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آجائے گا جبکہ پشاور زلمی فتح کی صورت میں 14 پوائنٹس اور رن ریٹ کی بنیاد پر سر فہرست ٹیم بن جائے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔