چوہدری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سی پی او لاہور میں تعزیتی ریفرنس

اسٹاف رپورٹ


لاہور : کراچی میں شہید ہونے والے پولیس افسر چوہدری اسلم کو خراج عقيدت پيش کرنے کیلئے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں تعزیتی ریفرنس ہوا، شرکاء نے چوہدری اسلم کے کردار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہر سپاہی اسلم چوہدری جیسی شہادت کا خواہشمند ہے۔


پوليس کے نڈر، بے باک اور جانثار سپاہی کو خراج عقيدت پيش کرنے کیلئے پنجاب پوليس کے اعلیٰ افسران، آئی جی آفس ميں اکٹھے ہوئے، مرحوم کے ايصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور چوہدری اسلم شہيد کی خدمات کو سراہا گيا۔


پوليس افسران کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات سے پوليس کے حوصلے پست نہيں ہوں گے اور شہيدوں کا خون رائيگاں نہيں جائے گا۔ سماء

میں

لاہور

کرنے

کو

سی

پی

او

sweden

Tabool ads will show in this div