پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز کا پشاور کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عماد وسیم نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے، تھوڑی سلو وکٹ ہے، پشاور سے بڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں
ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں، کراچی میں کافی جوش و جذبہ ہے، مصباح الحق ہیمسٹرنگ کی وجہ سے آج نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ صہیب مقصود ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
Toss update ➡️ @KarachiKingsARY win the toss and elect to field first.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #KKvPZ pic.twitter.com/LqmMBohjwV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2019
پشاور زلمی فائنل الیون
امام الحق، کامران اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، لیام ڈاؤسن، کیرن پولارڈ، ڈیرن سیمی (کپتان)، وہاب ریاض، حسن علی، ٹائمل ملز، ثمین گل۔
کراچی کنگز فائنل الیون
بابر اعظم، کولن منرو، لیام لیونگ اسٹون، کولن انگرام، بین ڈنک، افتخار احمد، عماد وسیم (کپتان)، محمد عامر، سہیل خان، عمر خان، عثمان شنواری۔