لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
ملتان سلطانز کے محمد عباس نے 22 رنز دے کر 3 اور شاہد آفریدی نے 18 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان آج آخری میچ ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے کوالیفائی کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوئنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ دوسری پوزیشن کےلیے کراچی کنگز اور پشاورزلمی میں آج مقابلہ ہوگا۔ دوسرا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز
کپتان فخر زمان، سہیل اختر، حارث سہیل، اسیلا گنارتنے، رکی ویسلز، سعد علی، ڈیوڈ ویز، حسان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سندیپ لیمی چین۔
ملتان سلطانز
کپتان شعیب ملک، شان مسعود، جیمز ونس، عمر صدیق، جونسن چارلس، شاہد آفریدی، ڈینیئل کرسٹیان، محمد الیاس، محمد عباس، کرس گرین، محمد جنید۔