بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا، وزیر خزانہ اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا ہے اس لیے بھارت کو گروپ کی مشترکہ سربراہی سے ہٹایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ میں بھارت کی شمولیت پر اعتراض کيا اور بھارتي شريک چيئرمين کو ہٹانے کا مطالبہ کيا، پاکستان کا یہ مطالبہ اور تحفظات بالکل جائز ہیں کیونکہ بھارت نے وہاں جا کر لابنگ کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سے بڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار نہ دینا تھا اور یہ تقاضہ بھی ہم نے گزشتہ ہفتے پورا کر دیا ہے۔

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی نامزدگی پر اعتراض

اسد عمر نے کہا کہ ہمیں بورڈ میٹنگ میں جانے سے پہلے ٹیلی فون کالز آنا شروع ہوگئی تھیں، وہ میٹنگ ایک ہفتے پہلے کمپنیوں کے پاس جا کر لابنگ کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فوری طور پر بلیک لسٹ کر دیا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بلیک لسٹنگ سے متعلق ممکنہ خدشات کے بارے پاکستان کے پاس چوائس نہیں، ایف اے ٹی ایف ایک ادارہ ہے اور کوئی بھی فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے الگ سے اپنی رپورٹ دی ہے حالانکہ ایف اے ٹی ایف میں صرف ایک مشترکہ رپورٹ ہوتی ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے جنوری تک رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اس لیے اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو کلئیر قرار دے دیا جائے۔

ASAD UMAR

finance minister

black list

banned organisation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div