ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

تصویر: پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آج کا میچ دن کی روشنی میں کھیلا جا رہا ہے اور نئی وکٹ ہے، یہاں کافی میچ کھیل چکا ہوں اور دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا تھوڑا آسان ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان فخز زمان کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنا ہمارے لیے اچھا ہوا کیونکہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے اور امید کرتے ہیں کہ ایک بڑا ہدف دیں۔

پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیموں نے جگہ بنا لی

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا آج آخری میچ ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کوالیفائی کر چکی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوئنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ دوسری پوزیشن کےلیے کراچی کنگز اور پشاورزلمی میں آج مقابلہ ہوگا۔ دوسرا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز

کپتان فخر زمان، سہیل اختر، حارث سہیل، اسیلا گنارتنے، رکی ویسلز، سعد علی، ڈیوڈ ویز، حسان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سندیپ لیمی چین۔

ملتان سلطانز

کپتان شعیب ملک، شان مسعود، جیمز ونس، عمر صدیق، جونسن چارلس، شاہد آفریدی، ڈینیئل کرسٹیان، محمد الیاس، محمد عباس، کرس گرین، محمد جنید۔

lahore qalandars

Playoff

Multan Sultans

PSL 4

Tabool ads will show in this div