کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
کراچی میں ٹماٹر کی في کلو قيمت 80 روپے سے 150 روپے تک جا پہنچي ہے جبکہ منافع خوروں کو لگام دینے والا کوئی نہیں۔
کراچي ميں سرکاري نرخ کے مطابق درجہ اول کے ٹماٹر منڈي ميں 100 روپے في کلو فروخت کرنے کي ہدايات ہيں جبکہ بازار ميں 5 روپے اضافے سے 105 روپے فروخت کرنے ہيں۔
اسي طرح درجہ دوئم کے ٹماٹر منڈي ميں 75 روپے في کلو اور بازار ميں 80 روپے في کلو فروخت کرنے ہيں ليکن مارکيٹ میں درجہ اول اور دوئم دونوں ٹماٹر مارکيٹ ميں 120 سے 150 روپے تک فروخت کيے جا رہے ہيں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہونے ميں بھارت کا کوئي ہاتھ نہيں بلکہ فصل ميں تاخير کي وجہ سے ٹماٹر مہنگے ہوئے ییں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر مہنگے ہوں يا سستے لوگ خريد رہے ہيں جبکہ خواتین کہتی ہیں کہ سالن ميں ٹماٹر ڈالنا چھوڑ ديے ہیں۔