تیندوے کے ساتھ خاتون کو سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا

امریکی ریاست ایری زونا کے چڑیا گھر میں خاتون کو اس وقت سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، جب وہ تیندوے کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے باڑ عبور کرکے اس کے قریب چلی گئیں۔

تصویر قریب سے لینے کے چکر میں خاتون کو جان کے لالے پڑ گئے۔ تیندوے نے خاتون کو قریب آتا دیکھا تو اس پر حملہ کردیا، جس سے خاتون کا بازو اور پیٹ لہو لہان ہوگئے۔

 

پاس موجود افراد نے جب خاتون کی آواز سنی تو انہوں نے چڑیا گھر انتظامیہ اور سیکیورٹی پر مامور لوگوں کو بلایا، جنہوں نے خاتون کو پنجرے سے نکالا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

سماجی رابطے پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ARIZONA

ANIMAL

Jaguar

Beast

Get a Picture

Wildlife World

Woman Attacked by Lion

Tabool ads will show in this div