پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیموں نے جگہ بنا لی

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کےليے چاروں ٹيميں فائنل ہوگئیں جبکہ ملتان سلطانز کے بعد لاہور قلندرز بھي ايونٹ سے باہر ہوگئي۔

کوئٹہ گليڈی ايٹرز، پشاور زلمی، اسلام آباد يونائيٹڈ اور کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کےليے کوالیفائی کیا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف کراچی کنگز کی کامیابی کے بعد لاہور قلندرز بھي پی ایس ایل سے باہر ہوگئی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ملتان سلطانز کے بعد مسلسل چوتھے سال لاہور قلندرز فائنل فور ميں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درميان آج ہونے والا ميچ بے معني ہوگيا۔

کوئٹہ گليڈي ايٹرز 14 پوئنٹس کے ساتھ پہلي پوزيشن پر برقرار ہیں جبکہ دوسري پوزيشن کےلیے کراچي کنگز اور پشاورزلمي ميں آج مقابلہ ہوگا۔

کراچي کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آنے کےلیے پشاور زلمي کو بہت بھاري مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ پشاور زلمي جيتا يا کم مارجن سے ہارا تو پہلا ايلي منيٹر سرفراز احمد اور ڈيرن سيمي کي ٹيم کے درميان ہوگا۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

PSL playoff

Multan Sultans

Lahore Qalandars out

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div