خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان

Mar 11, 2019

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ بلوچستان ميں آج موسلا دھار بارشوں اور ندي نالوں ميں طغياني کا خطرہ ہے۔

ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ميں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پي ڈي ايم اے) نے کوئٹہ، ژوب، سبي، قلات، مکران اور نصيرآباد ميں الرٹ بھي جاري کر ديا ہے۔

NDMA

GILGIT BALTISTAN

SNOWFALL

upper punjab

Tabool ads will show in this div