کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

Mar 10, 2019

پی ایس ایل کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے  شاہین شنواری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 1 رن سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 4 کے 28 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے اوپنرز بابر اعظم اور کولن منرو نے چھکوں چوکوں کی بارش کے ساتھ اننگ کا جارحانہ آغاز کیا ۔

اوپنر بابر اعظم نے 56 اور کولن منرو نے 30 رنز بنائے اور پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 69 رنز کی اوپننگ فراہم کی، کراچی کنگز کی جانب سے انگرام نے 24 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بناسکی۔ آخری اوور میں عثمان شنواری نے 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

دوسری اننگ کا آغاز ہوا تو اوپنر احمد شہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 57 گیندوں پر 99 رنز بنائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر انور علی بھی صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ محمد نواز نے سنگل کرکے کپتان سرفراز احمد کو کھیلنے کا موقع دیا لیکن وہ پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے، میچ کی آخری گیند کا سامنا سہیل تنویر نے کیا جو صرف سنگل ہی سکور کرسکے ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے خلاف جیت نے کراچي کنگز کو پلے آف مرحلے ميں پہنچا دیا اس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کي ٹيميں ايونٹ سے باہر ہوگئيں۔

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

KKvQG

psl 2019

PSL score

karachi psl 2019

KKvsQG live

Tabool ads will show in this div