حکومت احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،وزیر اطلاعات

وزيراطلاعات فوادچوہدري نے کہا ہے کہ بھارت کومنہ توڑجواب ديا ہے افواج پاکستان کي بہادري کي وجہ سے کسي کي پاکستان ميں گھسنے کي جرات نہ ہوئي ۔

وزيراطلاعات فوادچوہدري نے جہلم ميں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج امن کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ بھارت یا کسی اور کو پاکستان پر بری نظر ڈالنے نہیں دیں گی۔

فوادچوہدري نے دعويٰ کيا کہ مسلم ليگ ن کا ايک دھڑانوازشريف کي صحت پرسياست کررہاہے، انہوں واضح کرديا کہ احتساب پرکسي قسم کا سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا، احتساب اورصحت پرسياست نہيں ہوني چاہيے، حساب مانگنے پرلوگ بيمار ہوجاتے ہيں ۔

وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ

داخلی سیاسی صورتحال کے بارے میں فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حزب اختلاف کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن وہ احتساب کے عمل پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو اپنی لوٹ مار کرکا حساب دینا ہوگا ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت نے نوازشریف کو ملک کے کسی بھی اسپتال سے علاج کرانے کی پیشکش کی ہے انہوں نے کہاکہ احتساب یا کسی فرد کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

 

INFORMATION MINISTER

pak army

fawad chaudry

Tabool ads will show in this div