اسلام آباد کے چڑیا گھر کے ہاتھی کو شراب کی لت لگ گئی

اسلام آباد کے چڑیا گھر کا اکلوتا ہاتھی شرابی ہوگیا۔

محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے جوائنٹ سیکریٹری سلمان وڑائچ  نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر کے ہاتھوں کو مہاوتوں نے شراب کا عادی بنادیا ہے۔ مزید خوراک نہ دینے کی وجہ سے وہ اس کو شراب اور نشہ آور ادویات دیتے تھے،اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ان کے ہاتھ سے کھانا کھائے اور ان کی جگہ کوئی اور نہ لے سکے۔

سماء نے معاملہ ڈپٹی  میئر اسلام آباد کے سامنے رکھا تو وہ سرے سے لاعلم نکلے اور کہا کہ  اس قسم کی کوئی معلومات نہیں ہے، ہم خود وہاں کا وزٹ کرینگے اور اگر ایسا کچھ ہوا تو قصور وار کو سزا دینگے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق جانوروں کی بہترین دیکھ بھال کیلئے وزیر اعظم نے چڑیا گھر کو وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سمری جلد منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی جائے گی۔

WILD LIFE

kawan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div