نیشنل اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری لائن پر پی سی بی کو تشویش

Mar 10, 2019
 

پي ايس ايل کي کراچي ميں انٹري ہوتے ہي پہلے ميچ ميں چھکوں چوکوں کي برسات پر پی سی بی حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے۔آج کا میچ اتنی ہی باؤنڈری پر کھیلا جائے گا جتنی پیمائش پہلے میچ میں تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے بیٹسمینوں نے 26 چھکے اور 37 چوکے لگائے۔

اتوار کی صبح ڈائريکٹر پي سي بي مدثر نذرباؤنڈري کا جائزہ لينے اسٹيڈيم پہنچے اور گراؤنڈ مین سے ملاقات کی۔

ہیڈکیوریٹرآغا زاہد نے باؤنڈری کی پیمائش کروائی اورویڈیو بھی بنائی۔ آغا زاہد نے مدثر نذر کو بتایا کہ باؤنڈري چھوٹی نہیں تھی اور 65 گز کی بنائی گئی تھی۔

NATIONAL STADIUM

KKvQG

psl 2019

Tabool ads will show in this div