وزیراعظم نےچیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کرلیا، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج دے دیا گیا۔


ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو آج صبح بھجوایا تھا جسے منظور کرلیا گیا ہے۔


وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیاز تاجور کو قائم مقام چیئرمین نادرا کا اضافی چارج دے دیا ہے جبکہ نادرا کا بورڈ نئے چیئرمین کا انتخاب جلد کرے گا۔


ذرائع کے مطابق استعفے کے متن میں طارق ملک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ ادارے کے وسیع تر مفاد اور ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہورہے ہیں۔


ذرائع کا دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کے بعد بھجوایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں حکومت اور چیئرمین نادرا کے مابین اختلافات کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم حکومتی اقدام پر طارق ملک نے اپنی برطرفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی، جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ ان کے حق میں دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماء

کا

ملک

eid

کرلیا

myanmar

boss

merger

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div