بھارت کیطرف پاکستان آنے اور جانے والی فضائی حدود بند

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کرديا۔ بھارت کی طرف سے آنے اور جانے والے پروازوں کے لئے فضائی حدود بند رہيں گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق شارجہ سے ملتان کي پہلي پرواز نے ملتان ايئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فضائی حدود بحال کرنے سے متعلق تمام ایئر لائنز کی انتظامیہ کو نيا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم انہوں واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے راستے کوئی پرواز پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوگی۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر 27 فروری کو بند کردی تھی جسے مرحلہ وار کھولا گیا ہے۔

FLIGHT OPERATION

AIR SPACE

Pulwama Attack

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div