شادی کی تقریب میں رقص سے انکار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
جڑانوالہ میں مہندی کی تقریب میں رقص سے انکار پر دولہا کے دوست نے فائرنگ کردی، ایک شخص جاں بحق اور رقاصہ زخمی ہوگئی۔
پنجاب کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں مہندی کی تقریب میں رقص کا بھی اہتمام تھا، دولہا کے دوست نے چنیوٹ سے لائی گئی ڈانسر سے مزید رقص کی فرمائش کی تاہم اس سے انکار کردیا۔
رقاصہ کے انکار پر دولہا کے دوست آپے سے باہر ہوگئے اور فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے چنیوٹ سے آنے والا ایک شخص جاں بحق اور ڈانسر زخمی ہوگئی۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے دیر تک پروگرام کرنے سے منع کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے فائرنگ کے الزام میں دولہا سميت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرليا گيا، حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم آصف کو گرفتار کرلیا گیا، باقی افراد کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔
PUNJAB
WEDDING CEREMONY
Jarranwala
Dancer Injured
تبولا
Tabool ads will show in this div