پی ایس ایل 4 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو باآسانی 49 رنز سے شکست دیدی، فہیم اشرف نے 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ میں ریکارڈ 427 رنز بنے۔
پی ایس ایل 4 کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ایک اور ریکارڈ بن گیا، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 427 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 49 رنز سے مقابلہ جیت کر ایونٹ کی چھٹی بڑی فتح حاصل کی۔
Grand Ho Gi Entry! Double Ho Gi Century!@IsbUnited live up to their anthem and make a grand entry in the #HBLPSL 2019 Pakistan leg with a 49 run win.#KhelDeewanoKa #LQvIU pic.twitter.com/3Hpuk9MCZa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2019
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بناسکی، سہیل اختر 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان نے 20 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
اینٹن ڈیوسیچ 18، رکی ویسلز 20، حارث سہیل صفر، ڈیوڈ ویز 12، آغا سلمان 2، شاہین شاہ آفریدی ایک اور حارث رؤف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیمی چین 6 اور راحت علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
And now @iFaheemAshraf finally poses with his #FazalMahmoodCap ?#HBLPSL #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/qOFuMnElwz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2019
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل روی بوپارہ 16 اور عمر گل 24 رنز دے کر ایک اننگز میں اتنی ہی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
پی ایس ایل 4 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے، 238 رنز کا ہدف
For his scintillating century, @Cam12Delport is the Man of the Match.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvIU pic.twitter.com/d8gQC3olpi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2019
کیمرون ڈیل پورٹ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس فتح کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے ساتھ ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنیوالی ٹیم فائنل فور میں شامل ہوگی۔