پی ایس ایل 4 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے، 238 رنز کا ہدف

Photo PSL
Photo PSL
Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے، ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 238 رنز بناڈالا، آصف علی نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا، شاہین آفریدی 4 اوورز میں 62  رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے، ڈیل پورٹ نے بھی ناقابل شکست سینچری جڑ دی۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے لیوک رونکی کو آؤٹ کرکے شائقین کو پرجوش کردیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کم بیک کرکے مقررہ 20 اوورز میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 3 وکٹ پر 238 رنز بنا ڈالا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈیل پورٹ نے 60 گیندوں پر 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، آصف علی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری جڑ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا، وہ 21 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

چیڈوک والٹن نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 30 گیندوں پر 4 چھکے اور 2 چوکے لگا کر 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فلپ سالٹ 10 رنز بناسکے۔

مزید جانیے : پاکستان میں پی ایس ایل میلہ سج گیا، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے، انہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، لیمی چین نے 46 اور ڈیوڈ ویزے نے 44 رنز کے بدلے ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کی صورت میں فائنل 4 میں جگہ بنالے گا جبکہ لاہور قلندرز کیلئے اگلے تمام میچز ناک آؤٹ کا درجہ رکھتے ہیں۔

National Stadium Karachi

CricketComesHome

PSL4

PSL2019

Pakistan Super Leaque

NSK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div