پاکستان میں پی ایس ایل میلہ سج گیا، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Photo PSL
Photo PSL
Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے پاکستان میں پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 4 متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہوگیا، پاکستان سپر لیگ 4 کے 8 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، آج پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فخر زمان کہتے ہیں کہ کراچی میں پہلا میچ ہے اس لئے پچ کو سمجھنے کیلئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد کو کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پی ایس ایل 4،پاکستان میں مقابلے آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہےہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل الیون

لیوک رونکی، کیمرون ڈیل پورٹ، فلپ سالٹ، حسین طلعت، محمد سمیع (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فہیم اشرف، رومان رئیس، چیڈوک والٹن، محمد موسیٰ

 

لاہور قلندرز فائنل الیون

فخر زمان (کپتان)، اینٹن ڈیوسیچ، حارث سہیل، رکی ویسلز، سہیل اختر، آغا سلمان، ڈیوڈ ویزے، سندیپ لیمی چین، راحت علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

National Stadium Karachi

CricketComesHome

PSL4

PSL2019

Pakistan Super Leaque

NSK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div