بلوچستان بھر میں مزید 2 روزہ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سسٹم آج رات ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گا جس کے بعد کوئٹہ اور مکران ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کوئٹہ، قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں مورسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، کوئٹہ 2، بارکھان 8 جبکہ تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Balochistan rain

Tabool ads will show in this div