بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہننے پر آئی سی سی کارروائی کرے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہيں کہ یہ کرکٹ بالکل نہیں ہے، آئی سی سی بھارتی کرکٹرز کے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہننے پر کارروائی کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہننے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ٹوئٹر میں جاری پیغام میں فواد چوہدری کہتے ہیں کہ امید ہے جینٹلمینز گیم کو سیاسی بنانے پر آئی سی سی کارروائی کرے گی۔
“It’s just not Cricket”, I hope ICC ll take action for politicising Gentleman’s game ... if Indian Cricket team ll not be stopped, Pak Cricket team should wear black bands to remind The World about Indian atrocities in Kashmir... I urge #PCB to lodge formal protest pic.twitter.com/GoCHM9aQqm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 8, 2019
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو نہ روکا گیا تو پاکستانی کرکٹرز سیاہ پٹیاں باندھیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کی حرکت پر پی سی بی بھی باضابطہ احتجاج کرے۔
آسٹریلیاء کے خلاف ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے فوج کی کیپس پہن لیں
گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کو فوجی کیپس تقسیم کی گئیں جو انہوں نے دوران میچ پہنی رکھیں۔ رانچی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ’’فوجی کیپس‘‘ کا مقصد پلواما حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔