پی ایس ایل 4،پاکستان میں مقابلے آج شام سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہےہیں

پي ايس ايل سيزن 4 کے اہم ميچ ميں آج دفاعي چيمپيئن اسلام آباد يونائيٹڈ اور لاہورقلندرز کي ٹيميں مد مقابل آئيں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والا یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پي ايس ايل سيزن 4 کا کراچي ميں پہلا  معرکہ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔ اسلام آباد يونائيٹڈ اورلاہور قلندرز ميں فائنل فور تک رسائي کي جنگ ہوگي۔

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے کونسی جگہ پارکنگ کریں،کونسی سڑکیں بند ہونگی،پلان مرتب

اسلام آباد يونائيٹڈ نے پريکٹس سيشن ميں بھرپورتيارياں کرلي ہیں اور جيت کا پلان بھي تيارہے۔ کپتان محمد سميع ٹیم کی جیت کےلئے پُرجوش ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے کےلیے تمام میچز جیتنا ہونگے۔

ٹورنامنٹ جیتنے کےلیے تمام میچز جیتنا ہونگے،کپتان اسلام آباد یونائیٹیڈ محمد سمیع

اسلام آباد يونائيٹڈ کا پوائنٹس ٹيبل پر تيسرا نمبر ہے اور وہ 9ميں سے 4 ميچز جيت چکي ہے۔ آج کے ميچ ميں کاميابي اسلام آباد يونائيٹڈ کو فائنل فور ميں پہنچادے گي۔ لاہورقلندرز کي ٹيم 8  ميں سے 3 ميچز جيت کر پوائنٹس ٹيبل پر پانچويں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان سپر لیگ ، کون آگے، کون پیچھے، کس کے کتنے رنز اور وکٹیں

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستوں پرکھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹرزلگ گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ پولیس کے 13 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی دیں گے جبکہ نيشنل اسٹیڈیم کے اندر رینجرز اہلکار تعینات کردئیے گئیے ہیں ۔ مہمان کھلاڑیوں کو بین الااقوامی طرز کی سيکيورٹي دي گئي ہے ۔ ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے اور اسٹیڈیم جانے والے شائقین کے لیے پارکنگ کے انتظامات اور شٹل سروس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں آنے والے ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جاچکا ہے۔

ISLAMABAD UNITED

National Stadium Karachi

Lahore qalander

PSL 4

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div