منیب اور ایمن کی برفباری میں موج مستیاں، تصاویر وائرل

پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان برف باری سے لطف اندوز ہونے اور چھٹیاں گزارنے کے لئے مری پہنچ گئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

نیا شادی شدہ جوڑا جہاں ان دنوں متعدد ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہے وہیں اپنے کام سے وقت نکال کر چھوٹے ٹرپس بھی ترتیب دیتے ہیں اور ان دنوں وہ مری میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

شادی کے فوراً بعد نئے نویلا جوڑے نے ہنی مون کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن کا انتخاب کیا تھا ۔

واضح رہے کہ ایمن خان سے منیب بٹ کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی، اس شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا تھا ۔

تقریبات کا آغاز اکتوبر کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی ۔

muree

aiman khan

muneeb butt

Pakistanshowbiz industry

@aineeb

Tabool ads will show in this div