کسٹم کا چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کوئٹہ میں کسٹم نے مسافر ٹرین پر چھاپے کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم ترجمان کے مطابق کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسمگلر ٹرین کے ذریعے غیر ملکی سامان اسمگل کرنا چاہتے ہیں، جس پر اسٹنٹ کلیکٹر عمیر ارشد کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے گزشتہ شب چمن سے کوئٹہ آنیوالی مسافر ٹرین پر لیلی کے مقام پر چھاپہ مار کر اسمگل کیا جانے والا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق پکڑے گئے سامان میں غیر ملکی کمبل، کپڑے، کراکری اور ٹائرز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کے ہمراہ چھاپے میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور دیگر ادارے بھی شامل تھے۔

raid

CHAMAN

CUSTOM

Tabool ads will show in this div