خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی سینیٹ میں نئی تاریخ رقم

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی سینیٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے اپنی کرسی اقلیتی خاتون رکن کرشنا کماری کوہلی کو سونپ دی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ سے تعلق رکھنے والی اقلیتی خاتون رکن کرشنا کماری کوہلی کو کرسی صدارت سونپ دی جس کا ارکان نے ڈیسک بجا کر زبردست خیر مقدم کیا۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے، اس موقع پر میں پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کی رکن سینیٹر کیشو بائی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آ کر اجلاس کی صدارت کریں، جس کا دونوں اطراف کے ارکان نے ڈیسک بجا کر زبردست خیر مقدم کیا۔

سینیٹر کیشو بائی نے کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد کہا کہ میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں، اس کرسی پر بیٹھنا میرے لئے باعث افختار ہے، میں صرف اور صرف پاکستانی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔

SENATE

chairman senate

women's day

MINORITIES

Krishna Kumari

Tabool ads will show in this div