خواتین کا عالمی دن، آرمی چیف نے خواتین کی کاوشوں کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وردی میں ملبوس خواتین کو فرائض انجام دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
خواتین کےعالمی دن پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ ہماری خواتین کا یونیفام میں کردار تابناک ہے جبکہ شہدا کے خاندانوں کی خواتین کی گراں قدر خدمات ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ خواتین کا گھر کو سنبھالنے کا کردار بھی نا قابل فراموش ہے جبکہ ملکی ترقی میں پاکستانی خواتین پیش پیش ہیں۔
“Contributions of women on duty in uniform, at household and especially the ones of martyrs’ families are greatly valued. The great Pakistani women have a role and responsibility towards progress of Pakistan”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 8, 2019
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین، دفاع پاکستان میں مردوں کے شانہ بشانہ پوری قوت کے ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ملک میں مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئی ہیں۔