اقوام متحدہ نے بھارت کو خبردار کردیا

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی سربراہ مشیل باچلے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اقلیتوں اور نچلی ذات سے تعلق رکھنے والوں  کا استحصال بھی بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی پالیسی سے معاشی مفادات کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقلیتوں کو تحفظ دے، اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

uno

Tabool ads will show in this div