وفاق کا سلمان بٹ کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سلمان بٹ کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے نئے اٹارنی جنرل کے تقرر کیلئے سمری وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دی۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جلد نئے اٹارنی جنرل کا تقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیدیا تھا اور جمعہ سے مزید کام نہ کرنے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد وزارت قانون نے سمری بھیجی تھی۔ سماء