سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ

Mar 07, 2019

سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 68 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کو عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کئی روز سے مسلسل کمی کے بعد 150 روپے اضافہ ہوگیا۔

آج (جمعرات کو) سونا ڈیڑھ سو بڑھ کر فی تولہ 68 ہزار 600 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا بھی 43 اضافے سے 58 ہزار 813 روپے کی سطح پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 3 ڈالر اضافے سے 1287 کا ہوگیا۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 15.10 ڈالر ہیں۔

Karachi Saraf Association

Todays Rate

Tabool ads will show in this div