اکیسویں صدی کی حسین و جمیل شہزادیاں

دنیا میں شہزادوں اور شہزادیوں کو خاص اہمیت اور توجہ دی جاتی ہے، برطانوی شاہی خاندان سے تو سب ہی واقف ہیں، تاہم دنیا کے کئی ممالک کی شہزادیاں اپنی خوبصورتی، دلکش ملبوسات اور طرز زندگی کے باوجود دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ 21 ویں صدی کی یہ حسین و جمیل شہزادیاں کون ہیں۔
شہزادی امیرہ، سعودی عرب

سعودی عرب کی خوبصورت شہزادی امیرہ نے نیو ہیون یونیورسٹی، امریکا سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، انہوں نے خود سے 30 سال بڑے شہزادہ الولید التاویل سے شادی کی تھی تاہم 2013ء میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ وہ مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق پر کام کرنیوالی بلند آواز ہیں۔
شہزادی شارلین، موناکو

موناکو کی شہزادی شارلین سابق اولمپک سوئمر ہیں، وہ 2011ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کا دن خوشگوار نہیں رہا، انہوں نے تین مرتبہ تقریب سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم یہ شادی آج بھی قائم ہے اور میاں بیوی خوش نظر آتے ہیں۔ شارلین ان دنوں اسپیشل اولمپک کی سفیر کے طور پر کام کررہی ہیں، وہ اعلیٰ طبقے میں اپنے خوبصورت انداز کی وجہ سے الگ مقام رکھتی ہیں، یہ شاہی جوڑا تخت کا وارث ہے۔
شہزادی حیاء، اردن

شہزادی حیاء اردن کے شاہ حسین کی بیٹی اور نائب صدر اور وزیراعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ ہیں اور 2 بچوں کی ماں ہیں۔ حیاء آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ کی گویجویٹ ہیں اور دو مرتبہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایکویسٹرین اسپورٹس کی صدر ہیں۔
شہزادی جیٹ سُن پیما، بھوٹان

بھوٹان کی ملکہ جیٹ سُن پیما، جو ’’ڈریگن کوئن‘‘ کے نام سے مشہور اور بادشاہ جگمے خیسر نامگیل وانگ چک کی اہلیہ ہیں، جیٹ سُن ایشیائی ممالک میں فیشن آئیکون سمجھی جاتی ہیں، وہ اپنی خوبصورتی اور دلکش پہناووں کے باعث کافی مشہور ہیں، ان کے ثقافتی لباس خوبصورت رنگوں سے مزین اور روایتی انداز کے ہوتے ہیں۔
شہزادی شارلوٹ، موناکو

موناکو کی حسین شہزادی شارلوٹ تخت کے خواہشمندوں میں 8 ویں نمبر پر ہیں، ان کی نانی سابق شہزادی موناکو گریش کیلی ہیں، اپنی دادی کی جانب سے ڈچیز آف ویلٹینیوس کا خطاب ملنے کے بعد انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو کافی خفیہ رکھا ہوا ہے، حالانکہ ان کی رومانوی زندگی کو عوام میں بہت زیادہ زیر بحث لایا جاتا ہے۔ اداکار گیڈ ایلمالے سے شادی کے بعد ان کے ہاں 2013ء میں بیٹے کی ولادت ہوئی، تاہم ذاتی اختلافات کے باعث دونوں میں کچھ عرصہ علیحدگی ہوگئی۔
شہزادی مائرہ مدیحہ، ملائیشیا

تنکو مائرہ ملائیشیا کی شہزادی اور نیگری کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، دس سال قبل ان کی شادی اسکندر جعفر گریوز سے ہوئی۔ مائرہ مدیحہ ایک مینجمنٹ کمپنی کی مالک اور اپنے خوبصورت پہناووں کے باعث اعلیٰ طبقے میں کافی شہرت رکھتی ہیں۔
شہزادی لیتیزیا، اسپین

شاہی خاندانوں میں فیشن ٹرینڈ سیٹر تصور کی جانیوالی اسپین کی ملکہ لیتیزیا بادشاہ فلپ سے 2004ء میں شادی سے قبل صحافی اور نیوز اینکر تھیں۔ سال 2015ء میں انہیں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کیلئے نیوٹریشن سفیر نامزد کیا گیا تھا۔
شہزادی میڈیلین، سویڈن

سویڈن کی شہزادی میڈیلین جو ڈچیز آف ہالسنگلینڈ اور گیسٹرکلینڈ کے نام سے بھی مشہور ہیں، اپنی پیدائش کے وقت تخت کے امیدواروں میں تیسرے نمبر پر تھیں تاہم بھتیجوں اور بھانجوں کی پیدائش کے بعد وہ چھٹے نمبر پر چلی گئی ہیں، انہیں دنیا کی سرفہرست خوبصورت خواتین میں شمار کیا جاتا ہے، میڈیلین سماجی کارکن ہیں جن کی توجہ بچوں سے زیادتی کیخلاف شعور اجاگر کرنے پر مرکوز ہے۔ 2011ء میں ان کی شادی اس وقت رک گئی تھی جب ان کے منگیتر کے کسی دوسری لڑکی سے تعلقات کا انکشاف ہوا، تاہم 2013ء میں انہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا جس سے ان کی شادی ہوئی۔
کینڈرا اسپیئرز

کینڈرا اسپیئرز جو 2013ء میں پرنس رحیم آغا خان سے شادی کے بعد شہزادی سلویٰ آغا خان کے نام سے جانی جاتی ہیں، رحیم کے والد اسماعیلی برادری کے 49ویں امام ہیں۔ سیٹل سے تعلق رکھنے والی کینڈرا شہزادی کا خطاب ملنے سے قبل کامیاب فیشن ماڈل بن چکی تھیں۔
شہزادی تاتیانیا، یونان و ڈنمارک

شہزادی تاتیانا، شہزادے نکولس کی اہلیہ اور شہزادی تھیوڈورا کی بھابھی ہیں، جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں گریجویٹ اور مقامی فرم کے ساتھ ایونٹ منیجر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، انہوں نے شاہی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے 2010ء میں شادی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ وہ اپنے حسن اور خوبصورت طرز زندگی کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔