راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے

اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا۔ اسپل ویز کھول کر پانی کی سطح کم کردی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد 1752 فٹ پر پہنچ گئی جس کے بعد اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راول ڈیم کے اسپل ویز جمعرات کی دوپہر ساڑھے 12 بجے کھولے گئے تاکہ ڈیم میں پانی کی سطح 2 فٹ تک کم کی جائےگی۔
راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کے موقع پر اطراف میں ہائی الرٹ تھا۔ انتظامیہ نے کورنگ نالے کے اطراف رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اسپل ویز کھولنے کا مقصد مزید بارشوں میں فلڈ کنٹرول لیول حاصل کرنا ہے۔
اس سے قبل،یکم مارچ کو بھی راول ڈیم کے اسپل ویز کھول کر پانی کی سطح کم کی گئی تھی۔
rawal dam
Seasonal Rain
Dams in Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div