دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں بادلوں کے ڈیرے، بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد راولپنڈی میں 3 دن کےوقفے کے بعد پھر بادلوں کےڈیرے ہیں جب کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں رات سے وقفے وقفے کیساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس سے ٹھنڈ پھر بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ  آج ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔

ادھر کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، ساہیوال میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

مری میں برف باری،اٹک اور گردو نواح میں بارش

اس کے علاوہ ڈی آئی خان ، پشاور،کوہاٹ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div