وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم  نے وظیفہ کی مد میں نوجوانوں کےلیے مارچ 2018 سے زیر التواء واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کہ اسی ہفتے ادا کر دی جائے گی۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کی بدولت 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں ہی 29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کی گئی۔

وزیراعظم نے 941 ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد وزارت خزانہ نے واجبات کے لیے رقم جاری کر دی۔

سٹيزن پورٹل پرموٹی خواتین نےمذاق اڑانےکی شکایت بھی درج کرادیں

حکومت پاکستان اور وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ اس بات کی حساسیت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان کا اصل اثاثہ اس کے نوجوان ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں جس وجہ سے انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ایسے ہی ہر طبقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا۔

FINANCE MINISTRY

Citizen portal

Tabool ads will show in this div