محب مرزا فلم ’ عشرت میڈ ان چائنا ‘ کی عکسبندی کے دوران زخمی

پاکستانی ٹی وی و فلم اداکار محب مرزا فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا ‘کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔

اداکار محب مرزا ایکشن کامیڈی فلم ’’عشرت: میڈ ان چائنا ‘‘ میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں بلکہ یہ فلم ان کی بطور ہدایت کار پہلی بھی ہو گی جبکہ اس کی پیشکش بھی وہ خود ہی دے رہے ہیں۔

تاہم فلم کے ایک ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران محب مرزا شدید زخمی ہو گئے لیکن اب وہ قدرے بہتر ہیں، فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔

فلم میں اداکارہ سارا لورین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں علی کاظمی، نیئر اعجاز، شمعون عباسی اور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین شامل ہیں۔

 

mohib mirza

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div