بھارتی پائلٹ کو ملکی مفاد میں رہا کیا، شاہ محمود قریشی کا بلاول کو جواب

Mar 06, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا ہے، کسی کے دباؤ پر نہیں۔ او آئی سی میں نہ جانا پارلیمنٹ کا مشترکہ فیصلہ تھا جس پر میں نے سر تسلیم خم کیا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف پوری اپوزیشن کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی ہے اور دوسری طرف ملک پر حملہ کرنے والے بھارتی پائیلٹ کو فوری واپس بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں جلدی کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے او آئی سی  کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلطی کی اور پاکستان کا موقف پیش کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان کے مفاد میں رہا کیا، ہمارا پیغام واضح تھا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا اور سب نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے باہر جانے پر پابندی، بھارتی پائلٹ کو فوری بھیج دیا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطے میں تھا۔ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی نے سخت الفاظ میں قرار داد پاس کی۔

اس موقع پر محمود قریشی نے کہا کہ یقینی طور پر حسن صدیقی قومی ہیرو ہیں مگر ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو بھی نہ بھولیں جنہوں نے دوسرا بھارتی جہاز گرایا۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں صرف حسن صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Politics

NATIONAL ASSEMBLY

BILAWAL BHUTTO

Tabool ads will show in this div