نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے لیے 5 پچز تیار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے 8 میچز کے لیے 5 پچز تیار کرلی گئی ہیں ۔
نيشنل اسٹيڈيم ميں پي ايس ايل کي تيارياں زوروں پرہیں۔ ٹیفلون کی چھت ڈالنے کےلیے کام آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ 8 ميچز کيلئے 5 پچز تيار کرلی گئی ہیں۔
پی ایس ایل میچز کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں اسٹیڈیم آنے والا ہرشخص مانیٹر کیا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم میں 80 ہائی ڈیفینیشن اورنائٹ وژن کیمرے لگ گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کا کراچی آنے کا فیصلہ
اسٹیڈیم میں لگے10کیمرےموونگ اور 70فکس ہیں۔ ان کیمروں سے اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، کراچی پولیس چیف نے بتایا ہے کہ ہم نے فل ڈریس ریہرسل کی ہے،تمام اداروں سے رابطہ ہے۔ میچز کے دوران چیکنگ ہوگی مگر عوام کو تنگ نہیں کیاجائیگا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار اسٹیڈیم میں کھانے پینے کا اچھا انتظام ہوگا۔
کراچی پولیس کے پی ایس ایل میچز کے لیے انتظامات،اہم ہدایات جاری
میچ والے دن سے متعلق امیر شیخ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے گیٹ 2بجے کھول دیئے جائیں گے۔ میچ سے 2 گھنٹے پہلے گیٹ بند ہوجائیں گے۔ یونیورسٹی روڈ پر 4 جگہ پارکنگ ہوگی، ڈالمیا روڈ پر بھی ایک پارکنگ ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔