لاہور میں 35 ہزار نادر کتابوں کو آن لائن کرنے کا کام جاری

لاہورميں 35 ہزار کتابوں کو آن لائن کرنے کے منصوبے پر کام تيزي سے جاري ہے۔عجائب گھرکا يہ ناياب خزانہ ڈيڑھ سال بعد انٹرنيٹ کے ذريعے ہر کسي کو گھر بيٹھے دستياب ہوگا۔
عجائب گھرکي لائبريري ميں قطار در قطار المارياں ہيں جن میں ہزاروں نادر کتابیں موجود ہیں۔ ميوزيم کي انتظاميہ نے ان کتابوں کو آن لائن کرنے کا مشن شروع کردیا ہے۔ ای لائبريري کےلئے پہلے کتاب کي تفصيل درج کي جاتي ہے اور پھر ايک ايک صفحہ اسکين ہوتا ہے جس کو کمپيوٹر ميں محفوظ کرليا جاتا ہے۔
ڈپٹی لائبریرین محمد امين نے بتایا کہ اب تک 35ہزار کتابوں میں سے80 فیصد کتابیں ڈیجیٹلائز کرلی گئی ہیں جبکہ 500 نایاب کتابوں کو اسکین کرکے محفوظ کیا گیا ہے۔
کتب بيني کے شوقين دور دراز سے يہاں آتے ہيں تاہم کتابيں ڈيجيٹل ہونے کے بعد ہرکوئي انہيں گھر بيٹھے ہي پڑھ سکے گا۔
اي لائبريري ميں تاريخ ، مذہب اور شعر و ادب سميت ہر موضوع پر لکھي گئي کتابيں موجود ہوں گي۔ان کتابوں کو ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنے کیلئے پیسوں کی ادائیگی درکار ہوگی۔