کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کا کراچی آنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شین واٹسن کو فارنچائز کے مالک ندیم عمر نے کراچی آنے کے لیے منالیا ہے۔ شین واٹسن پچھلے برس پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے پاکستان نہیں آئے تھے۔ شین واٹسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان آئے ہوئے 14 برس ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے متوالے موجود ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اچھی کارکردگی دکھاکر ٹرافی جیتیں گے۔

شین واٹسن 10 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج شام 5 بجے کراچی پہنچ رہی ہے۔

QUETTA GLADIATORS

PSL 4

Tabool ads will show in this div