کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون

معروف امریکی ماڈل کائلی جینر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن گئی ہیں۔

اکیس سالہ کائلی نے ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرکے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فوربز میگزین کی جانب سے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق کائلی کیلئے ارب پتی بننے کا ذریعہ ان کے کاسمیٹکس آمدنی بنا۔

فوربز میگزین کے مطابق ایمازون کے جیف بزوز مسلسل دوسری بار دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار پائے ہیں، جب کہ مائیکرو سوفٹ کے بل گیٹس کا دوسرا اور وارن بفٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

کائلی جینر کی بات کی جائے تو الٹا کیساتھ شراکت داری نے کائلی کے نہ صرف بزنس کو رات راتوں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ، بلکہ الٹا کے ساتھ کام کرنے پر ان کی براینڈ کے کاسمیٹک کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ہیوسٹن میں واقع ایک اسٹور پر کائلی جب اپنے کاسمیٹک کی تشہریی مہم کیلئے پہنچیں تو عوام کا سمندر امڈ آیا۔ جہاں خواتین 29 ڈالر کی لپ کٹ خریدنے کیلئے بے تاب تھیں۔ مداحوں نے نہ صرف لپ کٹ پر ان کا آٹو گراف لیا، بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

الٹا کے 1000 سے زائد اسٹورز پر کائلی کے کاسمیٹک دستیاب ہیں۔ الٹا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد صرف 6 ہفتوں میں ہی کائلی کے کاسمیٹک 54٫5 ملین کے حساب سے فروخت ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق کائلی اس وقت 1 بلین امریکی ڈالر کی تن تنہا مالک ہیں۔

اس سے قبل کم عمر ترین ارب پتی کا اعزاز فیس بل بانی مارک کے پاس تھا، جنہوں نے صرف 23 سال کی عمر میں ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کائلی نے اپنے بزنس کا آغاز سال 2015 میں کیا۔ ان کے اس تمام بزنس میں صرف 7 فل ٹائم ملازم ، جب کہ 5 پارٹ ٹائم ملازم کام کرتے ہیں۔ ان کی والدہ بھی بزنس میں کائلی کی مدد اور رہنمائی کرتی ہیں، جب کہ کائلی کے آفیشل اکاؤنٹس انسٹا گرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی موجود ہیں، جہاں انہیں لاکھوں افراد فالو کرتے ہیں۔

اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا پر مقبولیت سے متعلق کائلی کا کہنا ہے کہ یہ سوشل میڈیا کی ہی طاقت ہے کہ آج ان کے مداحوں کی تعداد کئی زیادہ ہے۔

COSMETIC

Kylie Jenner

Tabool ads will show in this div