اقوام متحدہ کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے پر زور
اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگتریس کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔ انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا ہے۔
تاہم یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اب تک کوئی براہ راست گفت گو نہیں کی۔
UN Secretary General
pak-India tension
ANTONIO GUTERRES
PM IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div