مائیک پومپیو نے پاک بھارت کشیدگی کو ٹھنڈا کیا

امريکا نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشيدگي کے خاتمے ميں مائيک پومپيو نے انتہائي اہم کردار ادا کيا۔ امريکي وزير خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے براہ راست بات چيت کے ذريعے معاملے کو ٹھنڈا کيا۔

امريکي محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلا ڈينو کا کہنا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کے ليے دونوں ملکوں سےکہا ہے کہ وہ ايک دوسرے کے ساتھ براہ راست بات چيت کريں۔

 

رابرٹ پلا ڈينو کا کہنا تھا کہ امريکا کو يقين ہے کہ مزيد کوئي بھي فوجي اقدامات حالات کو اشتعال انگيزي کي طرف لے جائيں گے، کشيدگي کے خاتمے کے ليے وزير خارجہ پومپيو نے پاک بھارت وزرائے خارجہ اور سيکیورٹي کونسل کے مشير سے برارہ راست بات کي تھي۔

 

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے دہلي اور اسلام آباد ميں ہمارے سفارت خانوں اور واشنگٹن ميں ان کے سفارت خانوں کے ذريعےاعليٰ سطح کے سفارتي رابطے بھي جاري ہيں۔

 

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہم پبلک ڈپلوميسي کے ذريعے اور کبھي پرائيوٹ ڈپلوميسي کے ذريعے رابطے کرتے ہيں اور اس وقت پرائيوٹ ڈپلوميسي کے ذريعے متعدد رابطے جاري ہيں۔

US STATE DEPARTMENT

MIKE POMPEO

Pulwama Attack

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div