پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل میچز کا خاتمہ ہوگیا، 9 مارچ سے ایونٹ پاکستان منتقل ہوجائے گا۔
پی ایس ایل 4 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 181 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 4 کا یو اے ای میں آخری میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔
We finally have a score defended at the #HBLPSL 2019! Well done @TeamQuetta A thumping 43-run win for #PurpleForce #QGvIU #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/N8Cf8nQ7gf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2019
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 181 رنز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 137 رنز ہی بناسکی، لیوک رونکی 65، کیمرون ڈیل پورٹ 25 اور سمیت پٹیل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پی ایس ایل 4 : مصباح اور سیمی نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 3، محمد حسنین اور سہیل تنویر نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور ڈی جے براوو نے ایک ایک شکار کیا۔
Quetta post 180 for 9! A fine batting effort but Islamabad bowlers held their own towards the end. This should be some chase!#QGvIU #KhelDeewanoKa #HBLPSL pic.twitter.com/WeESAL7mhV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 5, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر آگیا، پشاور زلمی کے 12، اسلام آباد اور کراچی کے 8، 8، لاہور قلندرز 6 اور ملتان سلطانز کے 4 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے باقی 8 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا اگلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔