پی ایس ایل 4 : مصباح اور سیمی نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی

Photo PSL
Photo PSL
Photo PSL

پاکستان سپر لیگ 4 کے میچ میں مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی، دونوں نے 20 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد 100 رنز کی شراکت قائم کرکے پشاور زلمی کو جیت دلادی۔

پی ایس ایل 4 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کیلئے ابتداء میں 125 رنز کا ہدف بھی پہاڑ جیسا لگا جب محض 20 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، شاہین آفریدی نے امام الحق، عمر امین اور لیام ڈاؤسن کی وکٹیں لے کر حریف کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔

راحت علی نے کامران اکمل اور ڈیوڈ ویزے نے کیرن پولارڈ کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

پی ایس ایل 4 : لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو 125 رنز کا ہدف

مصباح الحق اور کپتان ڈیرن سیمی وکٹ پر آئے تو نقشہ ہی بدل گیا، دونوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور ٹیم کو 100 رنز کی قابل قدر شراکت فراہم کرکے فتح کی ڈگر پر ڈال دیا۔

ڈیرن سیمی آخری اوور میں وان ٹین ڈوئچے کی گیند پر 46 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے تاہم مصباح الحق 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، راحت علی، ڈیوڈ ویزے اور ریان ٹین ڈوئچے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مصباح الحق کو ذمہ داری بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر ٹیموں کی پوزیشن میں پہلے نمبر پر آگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 12 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر ہے۔

آج کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہے، سرفراز جیت کے ساتھ ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

PSL4

PSL2019

Tabool ads will show in this div